جشن آزادی کی تقریب:محکمہ اطلاعات جموں اورگورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سروال نے میں شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ اطلاعات جموں کے کلچرل یونٹ کی طرف سے آج یہاں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول (GBHSS) سروال میں جشن آزادی کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کلچرل ونگ کے فنکاروں نے شرکت کی اور لوک گیتوں اور حب الوطنی کے گیتوں پر مشتمل ایک شاندار پروگرام پیش کیا۔ سکول کے طلباء اور اساتذہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل رویندر رینا نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ثقافتی یونٹ کی تعریف کی کہ اس طرح کے بامعنی پروگرام کو قوم کے مستقبل سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔دیگر کے علاوہ، اسکول کے عملے کے ارکان، محکمہ اطلاعات کے افسران اور ایک بڑی تعداد میں سامعین نے اس پروگرام کو دیکھا۔یہ پروگرام کلچرل آفیسر مکیش کمار شرما کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا