امریکہ اگست میں جاپان، جنوبی کوریا کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

0
0

واشنگٹن، 31 جولائی (یو این آئی) جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا امریکہ اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔
جاپانی حکومت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے ایک بریفنگ میں کہاکہ "اگر حالات اجازت دیتے ہیں تو وزیر اعظم کشیدا 17 اگست کو امریکہ کا دورہ کریں گے اور 18 اگست کو کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی جاپان-امریکہ-جنوبی کوریا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔” انہوں نے نشاندہی کی کہ سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کے علاوہ سہ فریقی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد اور کھلے عالمی نظام کے تحفظ اور مضبوطی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا