ہم بھی پہاڑی ہیں! چناب ویلی پہاڑی ریزرویشن مومنٹ کی مہور میں میٹنگ کا انعقاد

0
0

اپنے حق کے لئے جدوجہد شروع کرنے کا اصل وقت آج :ایڈوکیٹ شیخ ایاز سیاسی تفریق سے اُوپراُٹھ کرسبھی متحدہوجائیں:ایڈوکیٹ ساجرہ قادر
شاہ نواز

ریاسی؍؍راجوری پنچھ کے پہاڑی قبلہ کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا اعلان ہونے کے بعد چناب ویلی کے لوگ بھی پہاڑی ریزرویشن کی مانگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس اس ریزرویشن کے جدوجہد کے لئے ایک تنظیم بنائی گئی تھی جس کا نام{چناب ویلی پہاڑی ریزرویشن مومنٹ ہے}۔ اس تنطیم کو تشکیل دیتے کے بعد کافی لوگ اس میں شامل ہوئے اور چناب ویلی کیکئی ایک مقام پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آج ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور کے صدر مقام پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈوکیٹ شیخ ایاز حسین اور ضلع ترقیاتی کونسل ریاسی کی وائس چیرپرسن ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے کی۔ اس میٹنگ میں لوگوں کو پہاڑی ریزرویشن کے متعلق آگاہ کیا گیا اور اپنے حق کے لئے جدوجہد میں شامل ہونے کو کہا۔ پہاڑی ریزرویشن مومنٹ کے چیئرمین ایڈوکیٹ شیخ ایاز حسین نے بتایا کہ گر راجوری پونچھکے لوگوں کو ایس ٹی کا درجہ مل سکتا ہے جنہیں پہلے ہی پہاڑی ریزرویشن تھی تو پھر چناب ویلی کے لوگوں کو کیا فرق ہے کہ اْنہیں پہاڑی ریزرویشن نہیں مل پائے گی؟۔ انہوں بتایا کہ راجوری پونچھ کے لوگوں نے طویل مدت کی جدوجہد کے بعد ایس ٹی کا درجہ حاصل کیا ہے۔ انہوں بتایا کہ ہمیں باخبر ہونا پڑے گا اور اپنے حق کے لئے جدوجہد شروع کرنے کا یہ اصل وقت ہے۔ ایڈوکیٹ شیخ ایاز نے بتایا کہ کوئی بھی حق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد و کوشش کرنی پڑتی ہے نہ کہ کو لیڈر یا رہنما گھر میں آکر دیتا ہے۔ اپنا حق پہاڑی ریزرویشن حاصل کرنے کے لئے ولی کے تمام لوگوں کو بغیر سیاست و مذہب کیایک ہونا پڑے گا۔ ڈی ڈی سی وائس چیرپرسن ریاسی ساجرہ قادر نے بتایا کہ چناب ویلی کے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو اس مہم میں شامل ہوکر آگے بڑھانا چاہیے۔ ایڈوکیٹ ساجرہ قادر نے بتایا ویلی کے تمام سیاسی و سماجی رہنما اس مہم کو آگے بڑھانے کے لئے وہ ایک ساتھ کام کریں یا اپنے اپنے لیول پر کریں لیکن سب کا موقف ایک ہونا چاہیے۔ ایڈوکیٹ شیخ ایاز حسین چیرمین پہاڑی ریزرویشن مومنٹ، ایڈوکیٹ ساجرہ قادر ڈی ڈی سی وائس چیرپرسن ریاسی نے چناب ویلی کے تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں کو پْر زور اپیل کی ہے کہ وہ چناب ویلی پہاڑی ریزرویشن مومنٹ میں بغیر کسی سیاست کے شمولیت کرکے اس مہم کی رہنمائی کریں اور ویلی کے غریب و پسماندہ لوگوں کے حق کے لئے اْن آواز بن کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا