ترقیاتی منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے:تنویر
سرفراز قادری
مینڈھر؍؍ مینڈھر میں چھترال کا علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن اس علاقے میں ترقیاتی کام نہ کے برابر ہیں۔ اس علاقے کو سیا حتی مقام پر لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ اس علاقے کو سیاحت کے نقشے پر لایا جائے۔ ان باتوں کا اظہار بی۔جے۔پی۔پہاڑی کلچر و ویلفیئر سیل جموں وکشمیر یوٹی کے ترجمان تنویر اقبال قریشی کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن فطرت سے منسلک اس علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کو جدید سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کے ساتھ ترقی دی جائے۔ سیاحت کو ترقی دینا ہے تاکہ دلفریب خوبصورتی سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور یہ علاقہ باقی بیرونی دنیا سے آشنا ہو۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی اور لیفٹیننٹ گورنر سے اس سلسلے میں جلد از جلد ایک کمیٹی مقرر کرنے کی درخواست کی جو چھترال کا دورہ کرکے اس علاقے کے موقع پر موجود منظرنامے کا جائزہ لے۔ جس سے انہیں ایک ماسٹر ڈیولپمنٹ پلان تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مدر ملے گی۔ ہمارے ملک کی ضرورت ہے کہ ایسے سیاحتی مقامات کو پہچانا جائے تاکہ ان سے ملک کو ریونیو حاصل ہو۔