سلام

0
0

سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی

جب وہ دردِ شاہِ دیں سے آشنا ہو جائے گا
خلد میں جانے کا دل ہی راستہ ہو جائے گا

اک نظر شبیرؑ نے دیکھا ہے اس کو پیار سے
حرؓ ذرا سی دیر میں اب کیا سے کیا ہو جائے گا

بن گیا ہے نقشِ پا اس پر شہیدِ عصر کا
ذرہ ذرہ کربلا کا اب شفا ہو جائے گا

مسکرانے دو ذرا رن میں کسی بے شیر کو
کون جیتا کون ہارا فیصلہ ہو جائے گا

جب سنے گی ماں کہ پیاسے ہوگئے اصغرؑ شہید
خیمۂ شبیرؑ میں محشر بپا ہو جائے گا

سر تو بولے گا سناں کی نوک پر بھی دم بہ دم
خنجرِ قاتل ترا کیا فائدہ ہو جائے گا

اک غریبِ کربلا کی دیکھ کر بے گور لاش
یہ غبارِ کربلا ہی اب ردا ہو جائے گا

مل گیا منبر وفاؔ نقوی برائے ذاکری
کیا خبر تھی مجھ سا ادنیٰ بھی بڑا ہو جائے گا

سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی
ہلالؔ ہائوس
4/114نگلہ ملاح
سول لائن علی گڑھ یوپی
موبائل:9219782014
Syed Baseerul Hasan Wafa Naqvi
Hilal House
4/114 Nagla Mallah Civil line Aligarh
UP
Mob:9219782014

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا