سینک کالونی ایکسٹنشن ڈی واروڈوز میں صوبت علی چوہدری نے پارک کے کام کا آغاز کروایا

0
0

کہا مقامی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا، عوامی کاموں میں مزید سرعت لائی جائے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر74کے کارپوریٹراور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے لیڈر صوبت علی چوہدری نے یہاں آج سینک کالونی ایکسٹنشن ڈی واروڈوز میں ایک پارک کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جی ایل چندہ، ستپال چوہدری، گووند سنگھ بلوریہ، راجندر چوہدری، آشوتوش شرما، سورج پرکاش شرما، پردیپ سنگھ جموال، ورندر منہاس، سریش سنگھ، ستیش سنگرا، پرشوتم سنگھ، گووردھن سنگھ اور مقامی شہری موجود تھے۔ وہیں کارپوریٹر صوبت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مقامی عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج پورا کیا گیااور عوامی کاموں میں مزید سرعت لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پارک کی تعمیر سے مقامی عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور آنے والے وقت میں اس کو مزید بہتر بھی بنایا جائے گا۔وہیں مقامی عوام نے کارپوریٹر موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی کام بحسن خوبی انجام دئے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا