ایتھوپیا کے ایس این این پی خطے کے 42 اضلاع میں ہیضے کی وباء: ڈبلیو ایچ او

0
0

عدیس ابابا، 29 جولائی (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ اگست 2022 میں شروع ہونے والی ہیضے کی وبا ایتھوپیا کے جنوبی ممالک، قومیتوں اور عوام کے علاقے (ایس این این پی خطہ) کے 42 اضلاع میں پھیل گیا اور اس کے چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یواین ہیلتھ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ ایتھوپیا کی حکومت اور شراکت دار ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وہاں ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او اس وقت جو امداد فراہم کر رہا ہے اس میں متاثرہ علاقوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت شامل ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ یہاں جاری امداد کے درمیان، وہ امید کرتا ہے کہ ایتھوپیا کے طبی ماہرین ضروری علم اور مہارت سے لیس ہوں گے تاکہ مریضوں کا مؤثر علاج کیا جا سکے اور ساتھ ہی اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے اس ماہ کے شروع میں خبردار کیا تھا کہ ایتھوپیا کو بڑے انسانی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں تنازعات اور نقل مکانی، طویل خشک سالی، سیلاب اور بیماریوں کا قہر اہم ہوں گے۔

یواین ایف پی اے نے کہا کہ تاہم انسانی شراکت دار زندگی بچانے والی امداد فراہم کر رہے ہیں، جس میں پناہ گاہ، غیر خوراکی اشیاء، پانی اور حفاظتی خدمات شامل ہیں۔ 2023 کے اگلے مہینوں میں متوقع نئے آنے والوں کی مدد کے لیے امداد کے پیمانے میں اضافے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا