چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کا آغاز کیا

0
0

کہا، یہ قدم تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اورڈیجیٹل طور پر بااِختیار جموں و کشمیر کے و یژن کو پورا کرے گا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر میں تکنیکی ترقی اور سماجی اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت اور ڈیجیٹل جے اینڈ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر جموںوکشمیر کے آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کا آغا زکیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن منگا شیرپا ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔چیف سیکرٹری نے آغاز کرنے کے بعد کہا کہ یہ اہم فریم ورک جموںوکشمیر میں ایک مثال قائم کرے گا جس کا مقصد مختلف شعبوں میں آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی تبدیلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانااور یہاں کے شہریوں کی زندگی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس فریم ورک کی نقاب کشائی جدید ٹیکنالوجی کو اَپنانے اور گورننس ، عوامی خدمات اور اِقتصادی ترقی کو بڑھانے کے ہمارے ویژن میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ گزشتہ چند برسوں میں قابل ذِکر کامیابیوں میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے اِس بات روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر نے آئی ٹی خدمات میں غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل جے اینڈ کے مشن کے آغاز سے جموںوکشمیر بھر میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ آن لائن موڈ کے ذریعے شہریوں کو 602 سے زائد خدمات فراہم کی جار ہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر ڈی اے آر پی جی کی این اِی ایس ڈے اے رینکنگ میں تمام یوٹیز میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کی مدد سے جموںوکشمیر کے مجموعی نظم و نسق میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میں گورننس کے نظام کو پنچایتی سطح سے لے کر اِنتظامی سطح تک تبدیل کیا گیا ہے جس کے تحت نچلی سطح سے لے کر تمام شہریوں کو اِس نظام میں شامل کرنے کی تحریک دی گئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جن بھاگیداری ( امپاور منٹ پورٹل ) کے منفرد پلیٹ فارم سے جموںوکشمیر میں ایک جواب دہ ، شفاف حکمرانی کانظام قائم کیا گیا ہے جو شہریوں کو ترقیاتی پیش رفت کی نگرانی میں حصہ لینے کے قابل بنا تا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے فریم ورک کے آغاز سے جموںوکشمیر آئی اے میں ایک رہنما کے طور پر اُبھرے گا ،سماجی اختراعات کو فروغ دینے ، تکنیکی طو رپر ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل طور پر بااِختیار جموںوکمشیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا فریم ورک ہماری حکومت، شہریوں اور صنعتوں کوآرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی مکمل صلاحیت کو کھولنے اور پورے خطے میںدیرپا ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے بااختیار بنائے گا۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری نے جموں و کشمیر کے اے آئی فریم ورک پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا