ڈرائیوروں کو پیار ہے پیسے سے عوام سے نہیں حادثات سے لاپرواہی قابل افسوس
ریاض ملک
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے متعدد مقامات پر جانے والی ٹاٹا سومو اور ٹاٹا میجک گاڑیوں میں آؤر لوڈینگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی سے سلونیاں ،منڈی سے دھڑہ فتح پور ،منڈی اعظم اباد وغیرہ مقامات پر جانے والی گاڑیوں میں ڈرائیور اپنی من مانی سے دھڑلے سے سواریاں اور سامان بھی لوڈ کرکے لے جاتے ہیں۔اگر چہ ٹریفک پولیس متعدد جگہوں پر ناکے بھی لگاتی ہے۔ تاہم ان ناکوں کا ان ڈرائیوروں پر کوئی اثر نہیں ہوتاہے۔اور ان ڈرائیوروں کو لوگوں کی جان سے پیسہ بہت پیارالگتاہے۔آخر کار آؤر لوڈنگ کا نتیجہ کسی حادثے کی صورت میں پیش اتاہے۔ ایک جانب سڑکیں خستہ حالی کا شکار دوسری جانب ڈرائیووں کی من مانیاں عروج پر ہیں۔اور ڈرائیور دھڑلے سے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل تحصیل منڈی کے مختلف روٹس پر کئی دلدوز حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ جن میں متعدد لوگ جابحق بھی ہوچکے ہیں۔ جبکہ کئی لوگ اپاہج بن چکے ہیں۔ جس کی سب سے بڑی وجہ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ ہوتی ہے۔ جس پر سختی سے ٹریفک پولیس کو شکنجہ کسنے کی ضرورت تھی۔ لیکن بدقسمتی سے آج بھی منڈی تحصیل کے متعدد روٹس پر چاہے سومو گاڑیاں ہوں یا پھر بسیں ہوں اکثر ان میں اوور لوڈنگ اور تیز رفتار سے گاڑیاں چلانے کی شکایا ت موصول ہوئی۔ شائید تیز رفتار چلنے والےاور اورلوڈنگ کرنے والے ہاتھ نہیں اتے یاپھر کو ٹریفک قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔کئی لوگوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ اس وقت بارشوں سے سڑکوں کی تباہی پر آور لوڈنگ کسی وقت بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہے۔اس سے پہلے ٹریفک پولیس اور پولیس کو تیز رفتاری اور آؤر لوڈینگ کرنے والوں پر اپناشکنجہ کسے ورنہ انسانی جانوں کے زیاں کے انتظامیہ اور ڈرائیور زمہ وار ہونگے۔