ملزم گرفتار کرلیا، مغویہ کو کیا ورثاء کے حوالے ،معاملہ درج ،تحقیقات آگے بڑھائی
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی تھانہ پولیس میں محمد صادق ولد غلام حسین ساکنہ سلونیا تحصیل منڈی ضلع پونچھ نامی ایک شخص نے ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کی نابالغ لڑکی کو کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ اس پر مقدمہ ایف آئی آر نمبر 76/2023تحت سیکشن363آئی پی سی پولیس تھانہ منڈی میں درج کیا گیا تھا۔اس کے فوراً بعد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرپونچھ افرات حسین نے اے ایس پی پونچھ مشیم احمد کی نگرانی میں اور ایس ایس پی پونچھ ونے شرما کی مجموعی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس منڈی انسپکٹر مختیار علی کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم حرکت میں آئی اور انسانی اور تکنیکی انٹیلی جنس کی مدد سے مذکورہ مغویہ لڑکی کو لیاقت حسین ولد محمد رفیق ساکنہ جندرولا، منڈی کے ساتھ راجوری سے بازیاب کرالیاگیا۔ لڑکی کا طبعی معائنہ اور مناسب علاج ومعالجہ کے بعد مذکورہ لڑکی کو اس کے ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مغویہ کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کے لیے پونچھ پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔