لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ریاستی زمین پر تعمیر شدہ ڈھانچہ کو آج یہاں بہرام گالہ میں منہدم کردیا گیا۔یہ ڈھانچہ 23-24 جولائی 2023 کو بہرام گلہ میں بس اسٹینڈ کے قریب آدھی رات کو ریاستی زمین پر کھڑا کیا گیا تھا۔انہدامی مہم نائب تحصیلدار چندیمارہ، اول درجے کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس پارٹی کی مدد سے چلائی گئی۔مسمار کرنے کی مہم کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ عوامی اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے محفوظ رکھا جائے۔انتظامیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی اور کمیونٹی کے مفاد کے لیے سرکاری اراضی کی حفاظت کرے گی۔