’گو گرین انیشیٹو‘ کے تحت بھارتی فوج نے بفلیاز میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍بھارتی فوج نے ہائر سیکنڈری اسکول بفلیاز میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا اسکول کے احاطے میں بے شمار پودے لگائے گئے۔ تمام عملے کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو درخت لگانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کی ترغیب دی شجرکاری کی اس تقریبی مہم میں طاہرہ تبسم سرپنچ بفلیاز بی، مسٹر خالد سرپنچ ماڑہ نے شرکت کی جبکہ سرپنچ محمود بھٹ مستاندرہ اور پرنسپل سیّدامیتاز کاظمی، اسکول کا عملہ، اسکول کے 20 طلبائ￿ اور بفلیاز، سیلان، ماڑہ بھونی کھیت اور مستاندرہ پنچایتوں کے نمائندگان کی خصوصی شمولیت رہی جس میں آگہی دی گئی کہ ماحول کا تحفظ ہمارا اخلاقی فریضہ ہے چونکہ پودوں واشجار کے بغیر انسان جینا مشکل ہے انسان اناج غلہ ترکاری کے علاوہ درختوں سے آکسیجن لیتا ہے پودوں پیٹروں کی ہریالی سے ماحول کا توازن برقرار رہتا ہے یاد رہے برسات کے اس موسم میں شجرکاری مہم کے تحت عوام کو جانکاری فراہم کرنا اور جہاں اراضی پودوں پیٹروں سے خالی اس جگہ پودے پیڑ لگانے ناگزیر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا