کنگز کپ میں کھیلے گی ہندستانی فٹ بال ٹیم

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، //ہندستانی فٹ بال ٹیم تھائی لینڈ میں جون میں ہونے والے انوی ٹیشنل کنگز کپ میں حصہ لے گی۔ یہ تمام میچ بریرام واقع چانگ ایرینا میں کھیلے جائیں گے ۔ہندستان کے علاوہ میزبان تھائی لینڈ، ویت نام اور کیوراسا¶ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیمیں ہوں گی۔ سال 2019 اپریل ماہ میں جاری بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) رینکنگ میں ہندستان 101 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ تھائی لینڈ 114 ویں رینک، ویت نام 98 ویں اور کیوراسا¶ 82 ویں رینکنگ پر ہے ۔کنگز کپ فیفا کا تسلیم شدہ بین الاقوامی سطح کا اے کلاس ٹورنامنٹ ہے جسے تھائی لینڈ فٹ بال یونین 1968 ہی منعقد کر رہا ہے ۔ ہندستان نے آخری بار 1977 میں کنگز کپ میں حصہ لیا تھا۔ٹورنامنٹ کے دو میچ پانچ جون کو ہوں گے جس کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ دو دیگر ٹیمیں تیسرے مقام کیلئے پلے آف میں اتریں گی۔ یہ 18 برسوں میں پہلا موقع ہے جب ہندستانی ٹیم فیفا رینکنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے ۔ آخری بار ہندستان نے سال 2001 میں کوالالمپور میں ہوئے میرڈیکا ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔اے آئی ایف ایف کے سیکرٹری جنرل کوشل داس نے کہاکہ کنگز کپ نئے کوچ کے لیے ٹیم اور اس کے طریقہ کارمیں کو سمجھنے کے لئے اچھا ٹورنامنٹ ہے ۔ نئے قومی کوچ مئی کے وسط ہفتے میں ٹیم سے جڑیں گے ۔ فیفا 2022 عالمی کپ کوالیفائنگ سے پہلے کنگز کپ ٹیم کا مددگار ثابت ہوگا۔2018 کے کنگز کپ میں سلوواکیہ نے تھائی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر جیت درج کی تھی جبکہ گابون نے متحدہ عرب امارات کو 1-0 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا