پیرپنجال یوتھ پارلیمنٹ نے سرحدی باشندگان کے لئے متبادل زمین کی بحالی کی پالیسی کا مطالبہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموںپیر پنجال یوتھ پارلیمنٹ نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے سرحدی باشندگان کیلئے متبادل زمین کی بحالی کی پالیسی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میںپی پی وائی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد علی شاہ ہاشمی نے کہا کہ حکومت کو سرحدی باشندگان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سرحدی باشندگان کئی طرح کی پریشانیوں سے دو چار ہیں ۔ہاشمی نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو محفوظ مقامات فراہم کرے تاکہ حدمتارکہ پر گولہ باری کے دوران عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی رہائشیوں کے لئے ایک متبادل زمین کی بحالی کی پالیسی بنائی جائے اور مسلسل خوف میں رہنے والے لوگوں کے لئے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ہاشمی نے کہا کہ معصوم شہریوں کی حفاظت کیلئے بنکروں کی تعمیر کا سلسلہ بھی ہے لیکن حکومت نے اس معاملے کو ترجیح نہیں دے رہی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا