گجر ہوسٹل میں داخلہ کے نام پر ہیرا پھیری

0
0

38نمبر لینے والا طالب علم کی جگہ 26والا سلیکٹ
نمائندہ لازوال
منڈی //گزشتہ دنوں گجر ہوسٹل پونچھ میں طلبہ کے داخلہ کو لیکر امتحانات لیا گیا تھا -جس میں ضلع بھر کے چاروں تحصیلوں سے دودو طلبہ کو لینادرکار تھا- اس حوالے سے محمد ریاض چوہان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس امتحان میں گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو امتحان میں کامیابی کے بعد بھی غیر جانبداری کا ثبوت دیاجارہاہے – کیوں کہ منڈی تحصیل سے اول پوزیشن حاصل کرنے والے نے 41 نمبر جبکہ دوم پوزیشن حاصل کرنے والے آفتاب احمد ولد محمد ریاض نے 38 نمبر حاصل کئے تھے – جس کو نزرانداز کرتے ہوے 26 نمبر والے کو سلیکٹ کیا گیاہے – جو سراسر ناانصافی ہے – اور ایسی ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاے گا – اس کا کہناتھاکہ مجھے معلوم ہواہے کہ یہ سلیکشن رشتہ داری کے طور پر ہوئی ہے – اور میرے لڑکے کو نذرانداز کرکے اپنے رشتہ دار کو سلیکٹ کرکے میرا حق ہڑپ کیا جارہاہے – اس بارے جب اس وارڈن سے کہا گیاتو اس کے مطابق صاف جواب دے دیاکہ جہاں اور جدھر مرضی چلے جاومیں کسی سے نہیں ڈرتامیں نے اپنے طور جس کو سلیکٹ کیاہے – وہی حق دار ہے – جو کہ ایک افسوسکن امر ہے – اس نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ از معاملہ کی تحقیق کروائیں تاکہ حق دار کو اس کا حق دیاجاے –

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا