جکارتہ، 24 جولائی (یو این آئی) انڈونیشیا کے جنوب مشرقی صوبہ سولاویسی کے آبی علاقہ میں علی الصبح ایک جہاز کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 19 دیگر لاپتہ ہو گئے۔
ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ یوسف لطیف نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 00:00 بجے سینٹرل بوتن ریجنسی میں ماواسانگکا خلیج پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی پر کل 40 افراد سوار تھے۔
ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا اور لواحقین کا علاج جاری ہے۔