ایکناتھ شندے نے بارش سے ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر پنچنامہ تیار کرنے کی ہدایت دی

0
0

ممبئی، 24 جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ طوفانی بارش سے تباہ ہوئے علاقوں میں نقصانات کا فوری پنچنامہ تیار کریں اور حکومت کو جلد از جلد ایک تجویز پیش کریں۔
مسٹر شنڈے نے اتوار کی شام چیف سکریٹری، ریلیف اور بازآبادکاری محکمہ اور ڈویژنل کمشنروں اور موسلادھار بارش سے متاثرہ علاقوں کے ضلع کلکٹروں سے رابطہ کیا اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری لی۔
شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں جن میں سنگرام پور، بلدھانا ضلع کے جلگاؤں جمود، یاوتمال اور ناندیڑ اضلاع شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا