جارحانہ بلے بازوں نے ہندوستان کی برتری کو 300 کے پار پہنچایا

0
0

پورٹ آف اسپین، (یو این آئی) محمد سراج (60/5) کی کیریئر کی بہترین ٹیسٹ گیند بازی کے بعد روہت شرما (44 گیند، 57 رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو چائے سے ایک گھنٹہ قبل 301 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی۔
ہندوستان نے دن کے آغاز میں ونڈیز کو 255 پر آل آوٹ کرکے 183 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد روہت اور جیسوال (38) نے مل کر ہندوستان کو 118/2 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ بارش کی وجہ سے کھیل رکنے سے قبل شبھمن گل 10 رنز بناکرجبکہ ایشان کشن 8 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھویٹ نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہ پہنچ سکا۔ سراج نے پانچ جبکہ مکیش کمار اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ روی چندرن اشون نے ایک وکٹ لیا۔
ویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے روز شاندار دفاع کی بنیاد پر229/5 رن کا اسکور کھڑاکیا تھا، لیکن چوتھے دن اس نے صرف 50 منٹ کے اندر اپنے آخری پانچ وکٹ گنوا دئے۔
نوجوان ٹیلنٹ مکیش کمار نے دن کا آغاز الیک اتھاناز (115 گیند، 37 رنز) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے کیا، جبکہ سراج نے اگلے ہی اوور میں جیسن ہولڈر کو وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ مکیش کے ایک اوور میں دو چوکے جانے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے فالو آن ٹال دیا، لیکن سراج نے بغیر وقت گنوائے الزاری جوزف، کیمار روچ اور شینن گیبریل کو آؤٹ کرکے کیریبین ٹیم کی اننگ ختم کردی۔
ایک بڑی برتری کے ساتھ، ہندوستان ویسٹ انڈیز پراٹیک کرسکتا ہے، جو پہلے سیشن کے آخری ایک گھنٹے میں دیکھنے کو ملا۔ جیسوال نے پہلے ہی اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر اپنے ارادوں کو واضح کر دیا۔ روہت نے بھی اگلے اوور کی شروعات چوکے سے کی اور اس جوڑی نے 5.3 اوور میں 50 رنز کی شراکت تک پہنچ گئی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے وکٹ کے لیے ہندوستان کی تیز ترین نصف سنچری شراکت کرنے والے روہت اور جیسوال کو ایک ایک زندگی بھی ملی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روہت نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ جیسوال کے ساتھ 98 رنز کی شراکت داری کرنے کے بعد روہت الزاری جوزف کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ ایک گیند بعد بارش کی وجہ سے امپائر نے سیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
بارش دوبارہ شروع ہونے سے پہلے دوسرے سیشن میں صرف تین اوور ہی کرائے جا سکے تھے، حالانکہ اس دوران یشسوی جیسوال 30 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 38 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے اترے ایشان کشن کے چوکا کی مدد سے ہندوستان نے 15 ویں اوور میں 11 رنز جوڑے اور بارش سے کوئینز پارک اوول پر کھیل روک دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا