منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کو محکمہ پولیس میں ترقی پاکر ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی عہدہ داری پر خطہ پیرپنچال میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب اس خطہ ارضی سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان کو خدمت خلق مزید موقع ملا ۔اس ضمن میں اضلاع پونچھ وراجوری کی کئی اہم سماجی شخصیات انجمنوں سوسائٹیز این جی اوز کے سربراہان اور معزز شہریوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اس امید پر چوہدری محمد اسلم کو تہنیت ومبارکباد پیش کی کہ وہ اس عہدہ کا راست موزوں مناسب استعمال کرتے ہوئیدیانتداری ووفاداری کا ثبوت پیش کریں گے اور بلا تفریق مذیب وملت اپنی خدمات منصبی پیش کریں گے ۔