پارلیمانی انتخابات 2019 سخت حفاظتی انتظامات میں ہونگے منعقد

0
0

ضلع پونچھ میں451 پولنگ مراکز کا قیام 3 لاکھ 31 ہزار 88 رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کا کریں گے استعمال
وسیم حیدری/ ظہیر عباس
منڈی//پارلیمانی انتخابات کے لئے سرحدی ضلع پونچھ میں انتظامیہ کی جانب سے 451 انتخابی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں ضلع کے 3 لاکھ 31 ہزار 88 رائے دہندگان گیارہ اپریل کو اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے – اعداد و شمار کے مطابق ضلع پونچھ کے تین اسمبلی انتخابی حلقوں میں مہنڈر میں 131 سرنکوٹ میں 149 جبکہ حلقہ انتخاب حویلی میں 171 پولنگ مراکز کا قیام انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے جن میں مہنڈر حلقہ انتخاب سے 92766 رائے دہندگان ہیں اور ان تمام میں سے 47990 مرد اور 44776 مستورات سرنکوٹ حلقہ انتخاب سے کل 98793 میں 47963 مرد اور 51823 خواتین شامل ہیں جبکہ حلقہ انتخاب حویلی سے کل 122412 میں سے 58409 مرد جبکہ 54013 خواتین شامل ہیں جو اپنے ووٹ کا استمعال کریں گے – واضح رہے کہ جموں پونچھ پارلیمانی نشست سے 25 امید وار گیارہ اپریل کو اپنی قسمت آزامائی کریں گے جن میں انڈین نیشنل کانگرس کے رمن بھلا بھارتیہ جنتا پارٹی کے جوگل کشور سمیت متعدد آزاد امید وار بھی میدان میں ہیں – انتخابات کے حوالے سے جہاں پوری ریاست میں کڑے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں وہیں ضلع پونچھ میں بھی پولیس سی آر پی ایف بی ایس ایف اور آرمڈ پولیس کی خدمات لی جا رہی ہیں انتخابات کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انتخابات کے حوالے سے ان کی طرف سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں جن میں بی ایس ایف سی آر پی اور آرمڈ پولیس کی مدد لی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں451 انتخابی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 80 انتخابی مراکز انتہائی حساس جبکہ باقی مراکز حساس کے زمرے میں آتے ہیں – انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا