کولمبیا میں بس حادثے میں 10 افراد کی موت

0
0

بگوٹا، 23 جولائی (یو این آئی) شمال مشرقی کولمبیا کے سینٹینڈر کے محکمہ میں پیلون کی میونسپلٹی میں ایک بس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوگئے۔

علاقائی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔

ایجنسی نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا’’لمیٹس سیکٹر میں، پلےون کی میونسپلٹی کی قومی شاہراہ پر، برازیلیا کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔‘‘

حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کاراکول ریڈیو نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ بس جنوبی امریکی تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی جو امریکہ پہنچنے کی کوشش میں ملک کے شمال کی طرف جا رہے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا