کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

0
0

بوگوتا، 20 جولائی (یو این آئی) کولمبیا کے مرکزی میٹا ڈیپارٹمنٹ میں بدھ کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ اور کولمبیا کی ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی (ڈی سی پی) کے پانچ ارکان ہلاک ہو گئے۔

یہ معلومات کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دی ہے۔ دریں اثنا، ڈی سی پی کے مطابق، متاثرین کی شناخت سابق سینیٹر اور سفیر نوہورا توار اور میٹا میں ان کے شوہر اور پارٹی کوآرڈینیٹر، گیلرمو پیریز، ڈیماس بیریرو، فیلیپ کیریو، آسکر روڈریگوز، اور پائلٹ ہیلیوڈورو الواریز کے طور پر کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ اس نے ماہرین کی ایک ٹیم کو حادثے کی ممکنہ وجوہات کا پتہ اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔

کولمبیا کے سابق صدر اور پارٹی کے بانی الوارو یوریبی نے ٹویٹ کر کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تحقیقات کی پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا