LEAD کا کم فیس وصول کرنے والی 1 لاکھ سے زیادہ اسکولوں کے ساتھ کام کرنے کا عزم
لازوال ڈیسک
ممبئی؍؍بھارت کی سب سے بڑی اسکول ایڈٹیک کمپنی LEAD نے بھارت کی کم فیس وصول کرنے والی اسکولوں کے سیگمنٹ میں داخل ہونے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جس سے پورے ’بھارت‘ میں ایسی اسکولوں میں تعلیمی ایکسیلنس کے ایک ایسے نئے عہد کا آغاز ہوگا جنہیں خدمات کم ہی میسر رہی ہیں۔ بھارت میں کم فیس وصول کرنے والی اسکول کے سیگمنٹ میں قدم رکھنے کا LEAD کا فیصلہ ایسی گہری سمجھ اور بصیرت کے سبب کیا گیا ہے جو انہیں بھارت کی صف اول کی اسکول ایڈٹیک کے طور پر آپریشنز کی ایک سے زیادہ دہائی میں اور 2028 تک 25 ملین سے زیادہ طلباء اور 60 ہزار سے زیادہ اسکولوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے اس کے مشن سے حاصل ہوئی ہے۔ حکمت عملی پر مبنی اس پیش رفت کے ساتھ، اب LEAD بھارت کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسکول ایڈٹیک کمپنی بن گئی ہے اور اب وہ اس بہتر پوزیشن میں ہے کہ اسکول کے تمام سیگمنٹس کو، ٹیئر 3 تا 4 قصبوں اور دیہاتوں میں موجود کم فیس وصول کرنے والی اسکولوں سے لے کر میٹرو اور بڑے شہروں میں معتدل فیس اور پریمیئم اسکولوں تک کو اپنی خدمات بہم پہنچا سکتی ہے۔2023 کے اوائل میں، LEAD نے پیئرسن انڈیا کے K-12 لرننگ بزنس کو حاصل کرنے کا عمل مکمل کیا۔ اس حصولیابی کی مدد سے، اب LEAD کے پاس بھارت میں 5 لاکھ سے زیادہ نجی اسکولوں کے پورے اسپیکٹرم کی لرننگ کی ضروریات کو بہتر خدمات فراہم کرنے والے اسکول ایڈٹیک پروڈکٹس اور سروسز کا سب سے بڑا پورٹ فولیو ہے۔LEAD کے شریک بانی اور سی ای او سمیت مہتا نے کہا، ’’یکے بعد دیگر کئے گئے سروے سے پتا چلا کہ بھارتی اسکولیں بیشتر کم فیس وصول کرنے والی ایسی اسکولیں ہیں جو مہنگے اور اینوویٹیو سولیوشنز کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ اسلئے، ہمیں کم فیس وصول کرنے والی اسکولوں کیلئے سولیوشنز ڈیزائن کرنے پڑے تاکہ ہر بچے کو بہترین تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ اس تازہ ترین ایجاد کی مدد سے، اب LEAD کے پاس ایک ایسا حل ہے جو بھارت میں 1 لاکھ سے زیادہ اسکولوں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔‘‘100,000سے زیادہ اداروں پر مشتمل، کم فیس وصول کرنے والا بھارت کا سیگمنٹ چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں موجود ہے اور یہ مستقبل کے تعلیمی نتائج کی شکل و صورت تبدیل کرنے کے اہم موقع کے نمائندگی کرتا ہے۔ بھارت کے اسکول ایڈٹیک سیکٹر کا حالیہ تجزیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مختلف سیگمنٹس کے اسکول تیز رفتار ٹرانسفارمیشن اور ڈیجیٹائزیشن کیلئے تیار ہیں جس کی نشاندہی قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 گائیڈلائنز میں بھی کی گئی جو کووِڈ کے سبب اسکولوں میں ملٹی موڈل ٹیچنگ لرننگ، بڑھتے ہوئے ڈیٹا پینیٹریشن اور تیزی سے ڈیجیٹل ایڈاپشن کی کا اختیار فراہم کرتی ہیں۔LEAD کا انٹیگریٹیڈ اسکول ایڈٹیک سسٹم این ای پی 2020 کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور اس میں اسکولوں کے تمام سیگمنٹس کیلئے کسٹمائزڈ، AI کو سپورٹ کرنے والی پیشکشیں شامل ہیں۔ تعلیم کے تئیں LEAD کے مجموعی مطمع نظر میں اساتذہ کی صلاحیت کا سسٹم شامل ہے تاکہ بین الاقوامی معیار کے ٹولز اور وسائل، روایتی کلاس رومز کو ڈیجیٹل طور پر سپورٹ کرنے والے کلاس رومز میں تبدیل کرنے کیلئے اسماٹ کلاس سولیوشنز، ملٹی موڈل ٹیچنگ لرننگ اسپیسز، طالب علم کی لرننگ اور اعتماد کو تقویت دینے کیلئے انٹیگریٹیڈ نصاب اور انتظامی اہداف کو ہموار کرنے، آپریشنل اثرپذیری کو بہتر بنانے اور اسکولوں کو قابل کارروائی ڈیٹا کی بصیرتیں فراہم کرنے کیلئے اسمارٹ اسکول سسٹمز سے ہر استاد کو بااختیار بنایا جا سکے۔ LEAD کی مدد سے، اسکول بہتر کردہ نصابی کارکردگی اور داخلوں کے تمام فوائد حاصل کرنے کے ہوتے ہیں۔ طلباء کو مضامین کی گہری تصوراتی سمجھ حاصل ہوتی ہے اور وہ کمیونکیشن، کولیبریشن اور تنقیدی فکر جیسے 21ویں صدی کی اہم صلاحیتیں تشکیل دینے کے اہل ہوتے ہیں۔ 2023 کے کلاس 10 کے بورڈ کے امتحانات میں، 90% حاصل کرنے والے LEAD کے طلباء کا فیصد اوسط قومی فیصد سے دْگنا تھا۔کم فیس وصول کرنے والے اسکول کے سیگمنٹ میں LEAD کی داخل ہونا بھارت کے تعلیمی لینڈ اسکیپ میں ایک بنیادی تبدیلی ہے جو طلبائ، اسکولوں اور کمیونٹیز کی صلاحیتوں کو غیر مقفل کرنے کا عہد کرتی ہے۔ اپنی ٹرانسفارمیٹیو پیشکشوں اور غیر متزلزل پابندی? عہد کے ذریعے، LEAD بھارت میں تعلیم کو نئی شکل و صورت عطا کر رہی ہے اور ایک زیادہ روشن اور زیادہ پْراعتماد مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔LEAD کا تعارف:LEAD بھارت کی سب سے بڑی اسکول ایڈٹیک کمپنی ہے جسے لیڈر شپ بولیوارڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ پروموٹ کرتا ہے۔ 2012 میں LEAD کا قیام سمیت مہتا اور اسمتا دیورا نے بھارت میں اسکول کی تعلیم کو یکسر تبدیل کرنے کے مشن کے ساتھ کیا۔ اس نے گہرائی سے تحقیق کردہ نصاب اور بچوں کی تدریس کے فن کو ٹیکنالوجی کے ساتھ ضم کر دیا ہے تاکہ تدریس اور سیکھنے کا ایک ایسا انٹیگریٹیڈ سسٹم فراہم کیا جا سکے جو بھارت کے 9000 سے زیادہ اسکولوں میں طالب علم کے سیکھنے کے نتائج اور اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنائے۔ LEAD کا انٹیگریٹیڈ سسٹم بھارت کے 400 سے زیادہ قصبوں اور شہروں میں موجود اسکولوں کیلئے دستیاب ہے اور ان کے ذریعے 5 ملین سے زیادہ طلباء تک رسائی کی جا رہی ہے اور 50,000 سے زیادہ اساتذہ کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ 50,000 کے تقویت یافتہ اسکول طلباء کو پْراعتماد بنانے اور زندگی میں کامیاب ہونے میں ان کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مجموعی ترقی کیلئے بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور قومی سطح کا ایکسپوڑر فراہم کرتے ہیں۔