ضلع مائننگ آفیسر کا گائوں کھنیتر کا دورہ

0
0

عوام سے کی ملاقات ۔کہا غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دی جائے گی
اعجاز الحق بخاری
پونچھ//ضلع مائننگ آفیسر پونچھ نے یہاں گائوں کھنیتر کا دورہ اس وقت کیاجب مقامی عوام نے اس بات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ گائوں میں غیر قانونی مائننگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔واضح رہے گائوں میں کچھ عناصر اپنے ذاتی مافد کی خاطر غیر قانونی مائننگ کرتے ہوئے ایک بڑے نقصا ن کو دعوت دے رہے ہیں۔مقامی عوام کے مطابق کچھ لوگ جے سی بی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے نالے کے آس پاس سے بڑے پتھر نکال کر فروخت کرتے ہیں۔کئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ کچھ لوگ یہاں سے پتھر نکال کر بیرونی علاقوں میں موٹی موٹی رقومات پر فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں نالہ کافی نقصان کرسکتا ہے اور ماضی قریب میں نالے نے کافی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔وہیں مائننگ آفیسر سے مقامی عوام سے ملاقات کر کے غیر قانونی مائننگ کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی مائننگ قبول نہیں کی جائے گی۔موصوف نے مقامی عوام سے کہا کہ کہیں بھی ہورہی غیر قانونی مائئنگ کی خبر فوری طور پر محکمہ کو دی جائے اور ایسے عناصر پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر لوگوں کا نقصان کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا