لازوال خبر کا اثر:سرکاری اسکولی عمارتوں کوہوئے نقصانات کی رپورٹ طلب

0
0

ضلع انتظامیہ کشتواڑ کاسنجیدہ قدم،اپر پرائمری سکول ماندری کی حالت بھی بہتر ہونے کی مقامی لوگوں کو امید
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اندرجیت پریہار نے منگلوار کو سرکاری اسکولی عمارتوں میں جون و جولائی کے مہینوں میں ہونے والے زلزلے سے نقصانات کی رپورٹ کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع کشتواڑ کے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دو دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’اس معاملے میں عدم تعمیل کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔ تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جون اور جولائی کے مہینوں کے دوران ضلع کشتواڑ میں ہونے والے زلزلوں کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں/بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ اپر پرائمری سکول ماندری کی غیر محفوظ عمارت پر لازوال کی طرف سے خبر شائع کی گئی جس کے بعد ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے کشتواڑ کی تمام تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دو دن کے اندر زلزلوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم کے والد نے ’لازوال ‘سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ سے ہمارے اسکول کی حالت بہتر ہوگی اور طلباء کو تعلیم دینے کے لیے اسکول کی ازسر نو تعمیر کی جائیگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا