گول ارناس کے سیاستدانوں نے لوگوں کو دھوکہ کے سوا اور کچھ نہیں دیا

0
0

پارلیمانی انتخاب کے امیدوار ڈاکٹر جتندر سنگھ کا دورہ ارناس
شوکت پرواز
درماڑی// پارلیمانی انتخاب کے امیدوار ڈاکٹر جتندر سنگھ کا دورہ ارناس انسانی روئیے کی وجہ کئی پارٹیاں جیسے کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی۔ ڈی۔ پی ازحد متاثرہوئی۔کیونکہ ان کے اندر انسان کے لیئے ہمدردی ،احساس ,حسن سلوک واخلاق ،اور شفقت جیسی خصوصیات نمایا ہیں جن کے کارن اب عوام سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا فیصلہ کرئے گی۔ کیونکہ کانگریس اپنا پورا دم لگا چکی ہے اگر کانگریس میں دم ہوتا تو اکیلی میدان میں آتی جو وعدے کئے ہیں کانگرس نے ستر سال سے کرتی آرہی ہے پورے ابھی تک نہیں ہوئے ۔مودی جی پانچ سالوں میں تبدیلی لائیں آپ لوگوں نے جنتا پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیکھ کر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانا تاکہ وہ غریبوں کی خدمت کر سکے۔ ڈاکٹر جتندر نے آج اسمبلی حلقہ گول ارناس کے ارناس میں ایک ریلی سے خطاب کیا ۔اسی دوران ہزاروں کی تعداد میں کئی کنبوں نے نیشنل کانگرس کو خیرآباد کہہ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس دوران ارناس درماڑی کے دور دراز علاقہ جات سے نکل کر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلی کی رونق کو بڑھایا۔اس دوران لوگوں نے ڈاکٹر جتندر کو آپنے آپنے مسائل سے واقف کریا۔ ریلی اجلاس کے دوران ڈاکٹر جتندر نے لوگوں کے مسائل کو بغور سنا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کروائے گا۔ ریلی کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ اپنے بیان میں لوگوں کو بتایا اس علاقہ میں آج تک گول ارناس کے سیاستدانوں نے لوگوں کو دوکھا کے سوا اور کچھ نہیں دیا۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بار خدمت کرنے کا موقع دو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیابی حاصل کروائیں اور اپنے علاقہ کے مستقبل کو روشن کریں کیونکہ بی۔جے۔پی نے غریبوں کے وہ کام کئیے جو 1947 سے آج تک نہ ہوئے بڑھاپا پنشن جو دو سو روپے ملتی تھی آج وہ ہزار کردی ھے،جہاں آئی اے وائی کا پچاس ہزار ملتا تھاآج وہ ڈھیڑلاکھ کردیاa ہےاور ایگریکلچر سے ہر ایک کسان کو چھ ہزار روپے سالانہ مہیا کروایا جا رہا ہےاور انہو نے کہاکہ بد قسمتی کی بات تو یہ ہے اس علاقہ کے لیڈر وزیر بھی رہے چکے ہیں لیکن علاقہ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ۔اس موقعہ پر نیشنل کانگرس اور نیشنل کانفرنس سے مستفی ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی لیڈر کالہ سنگھ نے پی ڈی پی کو خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کی اسی طرح ہزاروں میں کے علاوہ درجنوں کی تعداد میں لوگوں نے سابقہ پارٹیوں سے مستعفی ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقعہ ڈاکٹر نے جنتا پارٹی میں شامل ہونے والوں کاتہہ دل سے خیر مقدم کیا۔اور آ یندہ مستقبل کو روشن وخوشحال بنانے کے لیئے انہوں نے عہد بھی کیا اور تمام کی حوصلہ افزائی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا