یو پوری، 18 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں آج ایک شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نرور تھانہ علاقے کے پن گھٹا پاور ہاؤس کے نزدیک دوبچوں کی ماں اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اور گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو سمجھایا۔ وہ نیچے اترنے کو تیار نہیں، وہ اس بات پر بضد ہے کہ عاشق کو موقع پر بلایا جائے۔
پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو اونچے ٹاور سے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششیں جاری ہیں۔