کانگریس ضلع صدر پونچھ چوہدری عبد الغنی کا حلقہ انتخاب حویلی کے متعدد علاقوں کا دورہ

0
0

رمن بھلا کے حق میں ووٹ ڈالنے کی عوام سے اپیل
ظہیر عباس
منڈی //سوموار کو کانگریس پارٹی کی جانب سے پارٹی ضلع صدر پونچھ عبدالغنی چوہدری کی قیادت میں حلقہ انتخاب حویلی کے متعدد علاقوں میں انتخابی اجلاس منعقد کیے گئے جن میں چودھری عبدالغنی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار رمن بلا کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اس موقع پر انہوں نے پونچھ کے سرحدی علاقہ شاہ پور,گلی پنڈی, ساتھرہ اور گلی تمرہ کا دورہ کرکے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس جماعت نے ہمیشہ ریاست جموں وکشمیر کی عوام کے ترقی کے بہتر ڈھنگ سے کام کیے اور ریاست جموں کشمیر میں ہمیشہ اقتدار میں رہ کر یا اقتدار سے باہر امن و امان کی بات کی انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ ریاست جموں و کشمیر کی عوام کا استحصال کیا انہوں نے کہا کہ کانگریس جماعت سیکولر جماعت ہے جو کبھی مذہبی سیاست کی قائل نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جماعت نے ہر محاذ پر لوگوں کا استحصال کیا جس کی وجہ سے ریاست جموں وکشمیر کی عوام اس وقت ہر طرح کی مصیبت سے دوچار ہیں چودھری غنی نے کہا کہ بی جے پی جماعت کے لیڈران نے ہمیشہ عوام کو مذہبی منافرت میں قید کر ہندو کو مسلمان اور مسلمان کو ہندو گجر کو کشمیری اور کشمیری کو گوجر کے نام پر تقسیم کرکے پورے ملک کو برباد کر دیا انہوں نے کہا کہ کانگریس پورے ملک میں ایک ایسی جماعت ہے جس نے سونیا گاندھی کی قیادت میں تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر رکھ کر ماضی میں چلایا انہوں نے کہا کہ کانگریس جماعت کے دور اقتدار میں ایک غریب آدمی دن بھر کام کاج کر کے رات کو عزت کی روٹی کھاتا تھا مگر جب سے ملک میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے تب سے غریب غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس جماعت ریاست جموں و کشمیر کی ترقی کی ضامن ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ کانگرس قیادت کو اس الیکشن میں اپنا بھرپور اعتماد دے کر ریاست جموں و کشمیر اور خصوصی طور پر جموں پونچھ میں ترقی اور امن لانا لانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس کے بلاک منڈی امیر دین بلاک صدر ساتھرہ اور پارٹی کے سینیٹر گلزار احمد جٹ نعیم میر کے نے بھی اجلاس سے خطاب کر کے رمن بھلا کے حق میں ووٹ دینگ کی اپیل کی ان تمام اجلاسوں میں عوام کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مزید لیڈران موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا