بیجنگ، 17 جولائی (یو این آئی) شمال مغربی چین کے گانسو صوبے میں پیر کو ایک ایکسپریس وے پر پانچ کاروں اور تین ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
صوبائی ہنگامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق حادثہ ژانگئے شہر کی شانڈونگ کاؤنٹی میں ایک ایکسپریس وے کے ایک حصے پر صبح تقریباً 11:15 بجے پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو شیڈونگ کاؤنٹی پیپلز ہسپتال اور ژانگئے میونسپل پیپلز ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔جائے واقع پر امدادی کارروائیاں ختم کر دی گئی ہیں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔