صدر مقام ڈوڈہ پر پی ڈی پی کا ہنگامی اجلاس

0
0

ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے کی قیادت
مدثرلون
ڈوڈہ/ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ڈوڈہ کا ایک غیر معمولی ہنگامی اجلاس پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ کی قیادت میں پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل صدر ڈوڈہ طارق حسین شیخ و دیگر عہدیداران حلقہ صدور،?بلاک صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمانی انتخابات میں ڈوڈہ ادھم پور حلقہ سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے فرقہ وارانہ اور ریاست جموں کشمیر کی خصوصی شناخت ختم کرنے والی قوتوں کو ناکام کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں چناب ویلی کے لیے لہہ اور کرگل طرز پر جناب ویلی آٹو نامس ہل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام پر بھی بحث مباحثہ ہوا۔ اجلاس میں محبوبہ مفتی کے اس بیان کی بھی مکمل تائید کی گئی کی جموں کشمیر کا بھارت سے رشتہ صرف دفعہ 370 کی وجہ سے ہے اور یہ دفعہ ختم ہوا تو جموں کشمیر کا ہندوستان سے الحاق خود بخود ختم ہو گا۔ اجلاس میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بھی پارٹی کارکنان کو تیار رہنے کی تلقین کی گئی۔ صدر ضلع نے کہا کہ وہ اختلاف رائے کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف طاقت آزمائی کے طریقہ کار کی بھی مذمت کی گئی۔ اور سکیورٹی اداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ کسی مخصوص سیاسی جماعت فرقہ وارانہ طاقتوں کے آلہ کار بننے کے بجائے ا من و قانون کو ترجیح دیں۔ شہاب نے جموں و کشمیر شاہراہ پر ایت اور بدھ کے روز عام گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی کے خلاف انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے اور اسرائیلی طرز کے مظالم ہیں جو ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں_ اجلاس میں ڈسٹک سیکریٹری فاروق احمد زرگر،ڈسٹرکٹ وائس پریذیڈنٹ ریاض حسین منٹو، زونل جنرل سیکرٹری غلام محمد نا یک، زونل سیکرٹری حصام الدین،سجاد حسین کھوکھر،عبدالرشید نٹنو، فاروق احمد میر ،مولوی عطامحمد، فہیم احمد سروال،عبدالعزیز شاہ، سجاد احمد وانی، عبدالغنی رشو،محمد اشرف بٹ،وسیم احمد بٹ،ذاکر حسین بٹ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا