پیرو میں سڑک حادثہ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

0
0

لیما، 17 جولائی (یو این آئی) پیرو کے شمال مغربی انکیش ڈیپارٹمنٹ میں اتوار کی صبح ٹریلر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ریڈیو پروگراماس ڈیل پیرو نے اطلاع دی ہے کہ حادثہ کاسما اور ہوارمی کے اضلاع کے درمیان شمالی پین امریکن ہائی وے پر پیش آیا۔
ایل کامرسیو اخبار کی خبر کے مطابق، بس ڈرائیور کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے ایسا پتہ چلتا ہےکہ ٹرک ڈرائیور نے ایک موڑ پر گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور پھر گاڑی ٹائٹینک ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس سے ٹکرا گئی۔ مقامی فائر فائٹرز اور نیشنل پولیس کے ارکان زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا