کریم عبدالجبار: باسکٹ بال کا جائنٹ و قدآور کھلاڑی

0
0

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی)
کریم عبدالجبار افریقی نژا د کے سابق امریکی پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی ہیں۔ کھیل کی تاریخ میں باسکٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ عبدالجبار ایک قدآور 7 فٹ 2 انچ یعنی2.18 میٹرلمبے باسکٹ بال کھلاڑی رہے ہیں۔ کریم عبدالجبار نے اب کھیل سے سبکدوشی حاصل کرلی ہے۔کریم عبدالجبار کو باسکٹ بال کے اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کریم کے پاس 24.6 پوائنٹ کی اوسط سے 38,387 کے ساتھ سب سے زیادہ کیریئر پوائنٹس کا ریکارڈ ہے۔ لاس اینجلس کے سابق کھلاڑی کریم عبدالجبار اپنے اسکائی ہُک شاٹ کے لیے مشہور رہے۔ مجموعی طور پر کریم عبدالجبار نے 6 این بی اے ٹائٹلز جیتے ہیں۔ پہلا 1971 میں ملواکی بکس کے ساتھ اور پانچ 1980، 1982، 1985، 1987، اور 1988 میں لاس اینجلس لیکرز کے ساتھ انہوں نے ان خطاب پر قبضہ کیا۔ انہوں نے ایل اے لیکرز کے ساتھ 1987 اور 1988 میں پے در پے دو خطاب جیتے ۔ مزید برآں، انہوں نے لیکرز کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کرتے ہوئے دو چیمپئن شپ بھی جیتیں۔
کریم عبدالجبار کی 16 اپریل 1947 میں نیویارک شہر میں پیدا ئش ہوئی۔ مین ہیٹن میں پرورش پائی۔عبدالجبار ایک بڑے خاندان میں پروان چڑھے ۔ مختلف ثقافتوں اور تجربات سے روشناس ہوئے جس نے ان کے عالمی نظریہ کو تشکیل دیا۔ انہوں نے باسکٹ بال میں ابتدائی عمر سے ہی اپنی دلچسپی ظاہر کردی تھی اور بچپن سے ہی اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیا،جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عبدالجبار کو جلد ہی پاور میموریل اکیڈمی کے لیے کھیلنے کا موقع ملا۔
پاور میموریل اکیڈمی میں داخلہ لینے کے بعد انہیں باسکٹ بال کے پروڈیوگی کے طور پر پہچانا گیا اور کورٹ میں ان کی قابلیت کی وجہ سے اسے قومی شناخت ملی۔ ہائی اسکول کے بعد، عبدالجبار نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں تعلیم حاصل کی، جہاں ان کے کوچ جان ووڈن کی قیادت میں بروئنس کی 3 این سی اےاےچیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ انہیں ان تینوں چیمپئن شپ گیمز میں سب سے شاندار کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اپنے کالج کیرئیر کے دوران انہوں نے مسلسل تین سال (1967, 1968، اور 1969) تین این سی اے اے باسکٹ بال چیمپئن ٹیموں کے لیے کھیلا۔سال 1969 میں پہلی مرتبہ نیسمتھ کالج پلیئر آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا