بھاجپا نے اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کی :سدھرشن سنگھ وزیر

0
0

کہا اتحاد کے امیدواررمن بھلہ کو کامیاب بنانے کا فیصلہ لیا ہے
لازوال ڈیسک

جموںچیئر مین سکھ یونائٹڈ فرنٹ (جموں و کشمیر) و سابق صدر جموں و کشمیر اسٹیٹ گردوارا پربھندک بورڈ سدھرشن سنگھ وزیر نے یہاں جموں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرومنی اکالی دل جموں و کشمیر،سکھ یونئٹد فرنٹ،یوتک اکالی دل ،سکھ نوجوان سبھا اور دیگر تمام تنظیموں نے متفقہ طور پر فیصلہ لیا ہے کہ اتحادی امیدواروں کو مل کر کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں پونچھ پارلیمانی نشست سے اتحادی امیدوار رمن بھلہ کو کامیاب بنانے کا فیصلہ لیا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی رمن بھلہ کو کامیاب بنایا جائے،موصوف نے سابق رکن پارلیمان جگل کشور شرما پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وپ گزشتہ پانچ برسوں میں کہیں پر بھی نظر نہیں آئے نہ جانے کس کام میں یا اپنی ذاتی کام میں مصروف رہے ہیں۔موصوف نے اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں بھاجپا نے کسی بھی سکھ کو پارٹی منڈیٹ نہیں دیا جبکہ پورے ملک میں صرف چار مسلم امیدواروں کو منڈیٹ دیا گیا ہے اور وہ بھی مجبوری میں کیونکہ ان کے پاس یہاں کیلئے کوئی چارہ نہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے اس روئیہ پر پورے ملک میں طبقہ نے احتجاج کیا ۔موصوف نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے چار سینئر ججوں نے مجبور ہو کر میڈیا کے سامنے دل کی بات کرنی پڑی جو ملک اور دنیا میں پہلی بار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے نا کالا دھن آیا اور نہ سویزر لینڈ سے کالا دھن واپس آیا لیکن نوٹ بندی سے عوام مجبور ہوئی اور ایک سو سے زائد جانیں گئی اسکا حساب کون دے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے ملک کو بیڑہ غرق کر کے رکھا ۔موصوف نے کہا کہ روزگار کے مسئلے میں دو کروڑ وزگاریں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن سی اے ایم آئی ای کے ڈاٹا کے مطابق گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں چار کروڑ ستر لاکھ لوگ جو کام کر رہے تھے بے کار ہوئے ،جی ایس ٹی کی سزا ہر شخص بھگت رہا ہے ،لنچنگ پر سخت الفاظ میں موصوف نے کہا کہ بے گناہوں کی جان لینا اور بوٹی بوٹی اتار دینا یہ کون سے جنگل دور کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا اور آر ایس ایس سے چھٹکارا لینے کے بعد ہی بھارت سونے کی چڑیا بن سکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا