ڈرائیور حضرات بے لگام ، محکمہ ٹریفک کی غفلت شعاری
شاہین امین
بڈگام// بڈگام سے لے کر کرمشورہ خانصاحب تک اور لوڈنگ کی بدعت نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوںمیں بھیڑ بکریوں کی طرح سواریوں کو بھر رہے ہیں جس کے نتیجے میں حادثات پیش آرہے ہیں۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق اگر چہ محکمہ ٹریفک دعوئے کر رہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے کی خاطر ہر سطح پر اقدامات ا±ٹھائے جارہے ہیں تاہم بڈگام سے لے کر کرمشورہ خانصاحب تک ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھیڑ بکریوں کی طرح سواریوں کو گاڑیوں میں بھر رہے ہیں۔ اگر چہ سواریوں کی جانب سے اس پر اعتراض بھی ا±ٹھایا جاتا ہے تاہم ا±ن کی ایک نہیں سنی جاتی اور کنڈیکٹر شور شرابہ کرنے والی افراد کو گاڑیوں سے باہر پھینکنے میں بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ فیاض احمد کھٹانہ نامی ایک تاجر نے بتایا کہ کرمشورہ خانصاحب سے بڈگام تک گاڑیوں کی کمی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور ڈرائیور حضرات موقع کو غنیمت سمجھ کر مسافروں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ٹریفک کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔.