جاوید رانا نے مذہبی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کے لئے بھاجپا کو بنایا تنقید کا نشانہ

0
0

آرٹیکل 35Aاور 370 جموں وکشمیر کی شناخت
لازوال ڈیسک
مینڈھر سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق ایم ایل اے مینڈھر جاوید احمد رانا نے یہاں ایک اجلا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنابھارت کے مفاد کے خلاف ہے۔جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدواروں کی حمایت میںجاوید رانا نے سلواہ گاو¿ں میں اپنے خیالا ت کا اظہار ہوئے کہا کہ بھاجپا کی منقسم پالیسیوں نے ملک کی ترقی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاوید رانا نے کہا کہ یہ بھاجپاکے پروگراموں اور پالیسیوں سے واضح ہے کہ وہ ہر مسئلے پر لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانے میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں ملک میں بھاجپا نے دیئے گئے مینڈیٹ کو تبدیل کیا ہے۔اس دوران انہوں نے آرٹیکل 35A اور 370 پر کہا کہ یہ ریاست اور اس کی عوام کی شناخت رکھتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا