لازوال ڈیسک
جموںکیرئر ابیکس کوچنگ سینٹر نے اپنے یوم تاسیس کے موقر پرگورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج جموں میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لیا جس میں ادارے کے ہونہار طلاب کو اعزازات سے نوازہ گیا ۔اس موقع پر چیئر مین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ معروف سماجی کارکن چندن گپتا نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی ۔وہیں تقریب میں پلوامہ حملہ میںوطن کی خاطر جان دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور ادارے کے طلاب کو مختلف زمروں میں 150کے لگ بھگ اعزازات سے نوازہ ۔