کانگریس کا راجستھان سے جانا طے ہے: مودی

0
0

راجستھان حکومت پر بدعنوانی، بڑھتے جرائم، لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ترقی کو روکنے کا الزام لگایا
یواین آئی

بیکانیر؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان حکومت پر بدعنوانی، بڑھتے جرائم، لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ترقی کو روکنے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ اب جمہوریت کے میدان میں صرف عوام ہی فیصلہ کریں گے اور اس لیے ریاست میں کانگریس کی حکومت کا جانا طے ہے۔مسٹرمودی ہفتہ کو بیکانیر کے نورنگدیسر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کو ایک مستحکم اور ڈبل انجن والی حکومت کی ضرورت ہے، کنبہ پرستی کی نہیں، اسے ترقی کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں جمع بھیڑ کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ یہ جوش و خروش ظاہر کرتا ہے کہ راجستھان میں نہ صرف موسم کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے بلکہ کانگریس حکومت کے خلاف عوام کا غصہ بھی بڑھ گیا ہے۔ جب عوام کا درجہ حرارت بڑھتا ہے تو اقتدار کی گرمی کم ہونے اور حکومت بدلنے میں وقت نہیں لگتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قصور راجستھان کے لوگوں کا نہیں ہے، قصور کانگریس حکومت کا ہے۔ کانگریس لیڈربھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کانگریس حکومت نے چار سال میں راجستھان کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور راجستھان میں کانگریس کی شکست اس قدر یقینی ہے کہ یہاں کی حکومت ابھی سے بائی بائی کے موڈ میں آگئی ہے۔ کچھ وزراء اور ایم ایل اے پہلے ہی اپنے سرکاری بنگلے خالی کر کے اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ اپنی شکست کا اتنا بھروسہ صرف کانگریس لیڈر ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چراغ کی لو بجھنے سے پہلے ایک بار زور سے بھڑکتی ہے، اسی طرح اپنی شکست کے خوف سے کانگریس ایسا ہی کررہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہی وجہ ہے کہ کانگریس راجستھان کے لوگوں کو گمراہ کرنے پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ایک ہی مطلب ہے لوٹ کی دکان، لوٹ کابازار۔ ان دنوں بڑے بڑے وعدے کیے جا رہے ہیں، اس میں لوٹ مار اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، اس کا سب سے زیادہ نقصان ریاست کے کسان کا ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا