جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے تقریب کا کیا اہتمام
لازوال ڈیسک
سرینگر/جمیل انصاری/جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے آج ٹائیگور ہال کے کانفرنس ہال میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں وادی کے نامور شاعر، قلمکار،نقاد اور دانشورغلام نبی آتش کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں غلام نبی آتش کی ادبی زندگی اور اِنکے ادبی کارناموں پر ایک مقالہ منشور بانہالی نے پیش کیا ۔ اکیڈیمی کے سیکریٹری بھرت سنگھ منہاس نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اس پروگرام کے حوالے سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب پر غلام نبی آتش نے اپنی زندگی اور اپنے تجربوں کی کہانی سامعین کے سامنے رکھی۔ اس کے فوراً بعد دُور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مقتدر سامعین نے غلام نبی آتش کے ساتھ سوالوں کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کی صدارت معروف ادیب، شاعر اور Essayنگارپروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ بشیر بھدرواہی مہانِ خصوصی کی حیثیت سے ایوان میں تشریف فرما تھے۔ ملاقات پروگرام میں جن شخصیات نے حصہ لیا اُن میں پروفیسر اعجاز محمد شیخ، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، عنایت گُل، محی الدین مرزا، ڈاکٹر حسرت حُسین،بھوانی بشیریاسر، نیلوفر ناز نحوی، ڈالی تِکو،کرشن لنگو، نعیم کشمیری، فاروق انوار مرزا،ڈاکٹر شازیہ بشیر، ڈاکٹر عابد احمد، سلیم سالک، مقبول ساجد، عادل اسماعیل، محمد اقبال لون، نصرت جان، عافتہ قاری، عصمت عزیز، دلدار اشرف شاہ، شکیل ارحمان قابلِ ذکر ہیں۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے انجام دئے جبکہ شکریہ کی تحریک شعبہ کشمیری کے ایڈیٹر جاوید اقبال نے پیش کی۔