کٹھوعہ پولیس نے اٹل سیتو پل بسوہلی سے چھلانگ لگانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو بچالیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// ضلع کٹھوعہ میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اٹل سیتو پل کے کنارے گھومتا ہوا پایا گیا جو پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔تاہم فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس بسوہلی کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بسوہلی کی قیادت میں سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ مل کر کلڈو لکھن پور میں رہنے والے سنجیو کمار ولد باسدیو شرما نامی شخص کو کامیابی سے گرفتار کیا۔
واضح رہے سنجیو کمار اٹل سیتو پل کے قریب گھومتے ہوئے پایا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پل سے چھلانگ لگانے کا سوچ رہا تھس۔وہیں پولیس ٹیم نے صورتحال کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور حادثے کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کی۔
دریں اثناء سنجیو کمار کے اقدامات کے پیچھے صحیح حالات اور وجوہات کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، ابتدائی جائزوں سے ڈپریشن کا امکان ظاہر ہوتا ہے جسے بعد میں اس کے بھائی ڈاکٹر رامیشور کے حوالے کر دیا گیا تھا۔