غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 83 فلسطینی زخمی

0
0

یو این آئی
رملہ، ´// غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی تازہ جھڑپوں میں 83 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطین کی وزارت صحت نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں 83 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ۔یہ تمام 83 فلسطینی شہری گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشرقی غزہ میں آنسو گیس کی وجہ سے بھی درجنوں لوگوں نے سانس لینے میں اور دم گھٹنے کی شکایت کی ہے ۔قابل غور ہے کہ 30 مارچ 2018 سے فلسطینی شہری ‘دی گریٹ مارچ آف رٹرن’ کے تحت بڑے پیمانے پر غزہ سرحد پر اسرائیلی مخالف مظاہروں کا انعقاد کیا جارہاہے ۔اسپوتنک،

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا