سری نگر، 8جولائی (یو این آئی) بھاری بارشوں سے مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ، تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ہفتے کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘قومی شاہراہ، مغل روڑ اور ایس ایس جی روڈ کو 2 مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے’۔
انہوں نے لوگوں سے روڈ صاف ہونے تک ان پر سفر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کی کشمیر روانگی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔