چئیر مین ڈی ڈی سی بڈگام نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام کے چئیر مین شیخ نذیر احمد خان نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
ڈی ڈی سی کے چئیر پرسن نے ضلع ہسپتال بڈگام کے قیام کیلئے زمین کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر لفٹینٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو ضلع بڈگام کے عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔
صدر بی جے پی گاندر بل مسٹر محمد امین شاہ نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور ضلع گاندر بل کی ترقی سے متعلق مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ ان کے ہمراہ محترمہ روحینہ شہزاد اور شیخ جاوید بھی تھے ۔
بعد ازاں ماہر تعلیم اور سماجی کارکن محترمہ شازیہ امین میر نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں ضلع پونچھ کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا