سیارف خان
منجاکوٹ؍؍آج مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر منجہ کوٹ میںسویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر مرکزی جامع مسجد عیدگاہ منجہ کوٹ کے خطیب مفتی محمد عارف قادری صاحب نے جم کر مذمت کی اور کہا مذہبی کتاب قرآن کریم جو ساری آسمانی کتابوں کی سردار جسے ام القرآن کہا جاتا ہے ۔مسلمان اسے اپنی جان مال اولاد سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور اس پر اپنا سب کچھ قربان کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔پوری دنیا کے مسلمان اور منصف غیر مسلم بھی اس گھناونے عمل بر سر احتجاج ہیں اور مذمت کر رہے ہیں سال 2023 کا یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ان ظالموں نے قرآن کریم کو نشر آتش کر کے پوری۔دنیا کے سامنے اپنے اتنکی فعل کو انجام دے کر منافرت کا کام دن بدن ترقی کے ساتھ راہ جحیم کے نچلے حصے کے مستحق ہو چکے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب یورپ میں بھی اسلامی حکومت کا علم بلند ہو گا اور ظالم نیست و نابود خائب و خاسر ہو کر رہے گا فی الحال آزادی رائے کی آڑ میں سویڈن کی جامع مسجد کے سامنے بقر عید کے دن اس فعل بد کو انجام دینا اور یہ سمجھنا کہ اسلام اور مسلمانوں کو ختم کردیں گے ۔نہایت ہی گھناؤنا اور دنیا کا بدترین عمل ہے ۔جتنا یہ ظالم دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اتنا ہی اسلام پھولتا اور مضبوط و مستحکم اور تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ امت مسلمہ سے معافی مانگے اور مجرم کو پھانسی کے تخت پر بر عام لٹکا کر نشان عبرت بنائے پوری دنیا کے مسلمان امن و امان اخوت و بھائی چارگی کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں حکومت اگر باز نہ آئی اور مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی کوشش نہ کی تو تو پھر یہ زہر پھیلتا جائے گا اور امن و امان کی دیواروں کو دراڑیں پیدا ہونگی جس سے انسانیت کو نقصان پہنچنے گا۔