بی جے پی ایس سی مورچہ نے ’’گھر گھر رابطہ مہم‘‘کا آغاز کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی ایس سی مورچہ جموں و کشمیر نے اس کے جنرل سکریٹری آدرش جٹھیار کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے سینئر ایس سی لیڈروں نے جموں ایسٹ کے امبھلہ منڈل میں گھر گھر رابطہ ابھیان شروع کیا۔آدرش جٹھیار کے ساتھ بی جے پی ایس سی مورچہ کے نائب صدر بودھ راج راؤ، ضلع جنرل سکریٹری دیپک کمار، منڈل صدر رابن کمار اور دیگر سینئر ایس سی قائدین نے عوام میں مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے فلاحی کاموں پر تحریری مواد تقسیم کیا۔آدرش جٹھیار نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بی جے پی ایس سی مورچہ نے یہ مہم بی جے پی کے ملک گیر پروگرام کی طرز پر شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا پروگرام بی جے پی ایس سی مورچہ کی ریاستی صدر نیلم لنگیہ (سابق ایم ایل اے) کی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آپ کو ہر ضرورت مند، مظلوم، نظر انداز اور ہراساں فرد کا حقیقی خیر خواہ ثابت کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر آواز کو سنا جائے اور فوری طور پر تدارک کی کارروائی کی جائے’’، آدرش جٹھیار نے کہا۔آدرش نے کہا کہ مودی حکومت نے ان 9 سالوں میں نظر انداز اور مظلوم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بے مثال کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی برادری کو مودی حکومت کی پالیسیوں اور اسکیموں سے بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچا ہے۔آدرش جٹھیار نے مزید کہا کہ بی جے پی ایس سی مورچہ نے اس مہم کے تحت ہر ایس سی خاندان تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں مودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے فائدہ مند کاموں سے آگاہ کیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا