ڈپٹی کمشنر پونچھ نے شری بدھا امرناتھ جی یاترا 2023 کے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

اجلاس میں سالانہ یاترا کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی، ٹریفک، صفائی اور دیگر تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
ریاض ملک
پونچھ؍؍ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین ایم چودھری نے آج مندر کمپلیکس، منڈی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ آئندہ سالانہ بدھا امرناتھ یاترا 2023 کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے، جو 8 اگست 2023 سے شروع ہونے والی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفیٰ ملک اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ظہیر احمد کیفی۔ سی ای او پونچھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر محمد تنویر خان۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ عابد حسین شاہ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، نعیم النساء بھٹی؛ تحصیلدار منڈی شازم لطیف خان۔ تحصیلدار ہیڈکوارٹر جھانگیر حسین; ڈی ایس پی DAR، محمد شفیق؛ ایگزیکٹیوانجینئرPWD، یاسر بشیر خیلو؛ایگزیکٹیوانجینئر، PDD، آفتاب احمد؛ ڈی پی او، آر ڈی ڈی اینڈ پی آر، چاندلر کے بھگت؛ بی ڈی او منڈی محمد ابراہیم۔ AD, FSC&CA, رنجیت سنگھ; بی ایم او منڈی، ڈاکٹر نصرت بھٹی؛ ای او بلدیہ پونچھ محمد حنیف اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ چیئرمین بدھا امرناتھ مندر منڈی، ایڈوکیٹ گلشن کمار، صدر بدھا امرناتھ منڈی، وشو کمار، صدر وی ایچ پی، نشو شرما اور دیگر کمیٹی ممبران بشمول سرپنچوں، پنچوں اور علاقے کے مقامی لوگوں نے شرکت کی۔کمیٹی کے اراکین، مقامی لوگوں اور پی آر آئی کے اراکین نے یاترا سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، ٹریفک کے انتظام، بیت الخلائ، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور یاتریوں کے لیے رہائش جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحمل سے مسائل سنے اور اسٹیک ہولڈر محکموں کو ہدایت کی کہ یاتریوں کے لیے پرامن اور پریشانی سے پاک یاترا کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کو پہلے سے مکمل کیا جائے۔ میٹنگ میں لنگر کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کی اہمیت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جس کے لیے میونسپل حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ کوڑے دان کا انتظام کریں اور مناسب صفائی کو یقینی بنائیں۔پی ڈی ڈی حکام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ محکمہ پی ایچ ای کو یاتریوں کے لیے چوبیس گھنٹے پانی کے ٹینکروں کا انتظام کرنے کو کہا گیا۔ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت دی گئی کہ وہ بس اسٹینڈ سے منڈی مارکیٹ تک بلیک ٹاپنگ کے کام کو تیز کریں تاکہ بہتر رابطے کو یقینی بنایا جاسکے۔بی ایم او منڈی کو یاترا کے دوران ایک طبی ٹیم اور ایمبولینس تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ ہنگامی صورت حال میں فوری طبی امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ یاترا 18 اگست 2023 کو شروع ہوگی اور 27 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی، چار یاترا 28 اگست 2023 کو شری دشنامی اکھاڑہ پونچھ سے شری بدھا امرناتھ مندر منڈی تک ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے بعد ٹورسٹ ارائیول سنٹر (TAC) کی عمارت، پانی کی نکاسی کے نظام اور مندر کے احاطے کا معائنہ کیا۔ معائنہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یاترا کے ہموار اور محفوظ انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا