سرب سنگھ ،کابلہ سنگھ و دیگران نے بھاجپا کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک
جموںکانگریس اقتدار میں آنے ہر طرح سے کوشش میں لگی ہوئی ہے اور کانگریس کا ایجنڈا قوم کے مفادات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار یہاں بھاجپا قومی نائب صدر و پربھاری جموں و کشمیر اویناش رائے کھنہ نے نے پارٹی صدر دفتر جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں تک کانگریس میں ملک کے ساتھ اچھا نہ کیا اور اب پھر کانگریس پھر سماج مخلاف اور ملک م خالف عناصر کی حمائت کر کے ملک کو علیحدگی کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے ۔کھنہ نے کہا کہ ہم نے ایک خاندان کی شکل میں سب کا سب کا وکاس کو لیکر کام کیا۔وہیں کھنہ نے ریاست کی عوام کو بھاجپا فاﺅندیشن ڈے اور نوراتروں کے موقع پر مبارکبادی دی۔اس موقع سرب سنگھ ۔ کابلہ سنگھ، ورندر شرما، راجیو شرما و دیگران نے بھاجپا کا دامن تھاما۔