ادبی مرکز کمراز کا مجلسِ عاملہ کا اجلاس کانسپورہ میں منعقد

0
0

کشمیری زبان ہماری شناخت ہے اسکی آبیاری کرنا ہمارا اولین فرض (صدرِ ادبی مرکز کمراز)

لازوال ڈیسک

جمیل انصاری:ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کا ماہوار مجلسِ عاملہ اجلاس آج صدر دفتر کانسپورہ بارہمولہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدرِ مرکز محمد امین بٹ نے کی۔ایجنڈا پیش کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے کشمیری زبان و ادب کے حوالے سے مرکز کی طرف کی جانے والی کاوشوں کااظہار کرتے ہوئے آیندہ لائجہ عمل ترتیب دینے کے لئے ایک خاکہ پیش کیا۔ اجلاس میں سکولی تعلیم محکمہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اسکولوں میں کشمیری مضمون کے حوالے سے کتابوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ اس ضمن میں ادبی مرکز کمراز کا ایک وفد اعلیٰ حکام سے ملاقی بھی ہورہا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری زبان و ادب کی ترویج کے لئے ذی شعور شخصیات توجہ دینے سے کترارہے ہیں۔ اجلاس میں تمام علمائے دین اور سماجی و دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے پُزور گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دے کر اپنے تہذیب، ثقافت، کلچر اور زبان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اجلاس کا آغاز میں نائب صدر ادبی مرکز کمراز جاوید اقبال ماوری نے حالیہ ایام کے دوران فوت ہوئے ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی کے ماموجان اور مرکز کے سینئر ممبر غلام حسن درویش کے چچاجان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور فاتحہ خوانی ہوئی۔اجلاس میں مرکز سے وابستہ اکائیوں کے ایگزکیٹیو ممبران اور مرکز سے منسلک دوسری ادبی انجمنوں کے ممبران نے شرکت کی۔

المشتہر: میڈیا سیکریٹری ادبی مرکز کمراز، جموں و کشمیر

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا