لازوال ڈیسک
سرینگرکشمیر کی مشہور فلم ’ہاف ویڈو‘کو فرانس، امریکہ اور دیگر بین الاقوامی اور قومی فلم پلیٹ فارموں پر رلیز کیا گیاہے ۔واضح رہے یہ فلم کشمیرمیں بنی فلموں کے تمام ریکارڈ کو توڑ دے گی، جس کواب تک مختلف فلم پروموشنل پلیٹ فارمز پر جاری کیا جا چکا ہے ۔وہیںلاس اینجلس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر دانش رینزو نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ہے اوریہ فلم 2018 کی سب سے زیادہ متوقع فلم ہے۔جبکہ اس فلم کو بھولہ گیا اور رینزو فلم نے پروڈیوژ کیا ہے اور سونو نگم نے بھی اپنی موسیقی سے رنگ بھرا ہے ۔فلم ہاف ویڈو میں میر سرور نے خالد کا کردار ادا کیا ہے جو اس سے قبل کئی معروف و مشہور فلموں میں اپنے بہترین کردار ادا کر چکے ہیں ۔علاوہ ازیں کشمیر کی فنکار نونیلوفر حمید نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس ضمن میں فلم کو سینسر بورڈ اور مختلف قوانین کی منظوری کی ضرورت تھی اور اسے بین الاقوامی سطح پر جاری کر دیا گیا ہے جو انسانی اور جذباتی معاملات کے ارد گرد ہے ۔