بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ انتخابی مہم کے تحت گلاب گڑھ مہور پہنچے

0
0

پارٹی امیدوار ڈاکٹر راجندر سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی
شوکت پرواز
درماڑی// پارلیمانی انتخاب کے امیدوار ڈاکٹر راجندر سنگھ کی حمایت کے لیے رویندر رینہ نے مہور گلاب گڑھ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نے آج اسمبلی حلقہ گول ارناس کے گلابگڑھ چسانہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران مہور گلاب گڑھ سے درجنوں کی تعداد میں لوگوں نے نیشنل کانگرس کو خیرآباد کہہ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس دوران مہور گلاب گڑھ چسانہ کے دور دراز علاقہ جات سے آکر کافی تعداد میں لوگوں نے ریلی کی رونق کو بڑھایا۔اس دوران لوگوں نے ریاستی صدر رویندر ینہ کو اپنے اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ ریلی کے دوران رینہ نے لوگوں کے مسائل کو بغور سنا۔اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کروائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں لوگوں کو بتایا اس علاقہ میں آج تک گول ارناس کے سیاستدانوں نے لوگوں کو دھوکہ کے سوا اور کچھ نہیں دیا۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بار ڈاکٹر راجندر سنگھ کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیابی حاصل کروائیں اور اپنے علاقہ کے مستقبل کو روشن کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا