درہال میں بھاجپا کا اہم اجلاس

0
0

رام مادھو نے جگل کشور کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی
تبریز ملک
درہال // درہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار جگل کشور شرماکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے پہاڑیوں کو تین فیصد رئزرویشن ، درہال میں ڈگری کالج کا قیام کرنے اور لوگوں کو کہا کہ آپ پارٹی کو کامیاب کریں ہم آپ کی ایس ٹی سٹیٹس و شکرمرگ سڑک کے پروجیکٹوں کی منظور ی بھی جلد سے جلد کرینگے۔ اس موقع پر ویود گپتا ایم ایل سی نے لوگوں کا کامیاب جلسہ کروانے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ضلعی صدر بھی موجود تھے سب لیڈران نے لوگوں سے زور دے کر التماس کی کے ہماری پارٹی کی کامیابی میں ہی آپکی کامیابی ہے۔ اس موقع پر کچھ مقامی بی جے پی ورکرز بھی موجود رہے ۔جن میں سر فہرست شریف منہاس ، رشید گنائی، فاروق لون مصطفی ملک، سعید مرزا، ارشد لون، قاری یونس ،قاری رکیز خالق شیخ اور مشتاق ملک موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا